جہلم ویلی کے لنگر پورہ اور ٹھوٹھا سٹیلائٹ ٹائونز میں پلاٹوں کی الاٹ منٹ کیلئے قرعہ اندازی نہ ہوسکی

ایم ڈی اے حکام عوام سے فائلوں کی فروخت کے بدلے کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد خواب خرگوش میں چلے گئے

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جہلم ویلی کے لنگر پورہ اور ٹھوٹھا سٹیلائٹ ٹائونز میں پلاٹوں کی الاٹ منٹ کے لئے قرعہ اندازی کا عمل عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی شروع نہ ہو سکا۔ ایم ڈی اے کے حکام عوام سے فائلوں کی فروخت کے بدلے کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد خواب خرگوش میں چلے گئے۔ اس پر کمیشن کمایا جا رہا ہے۔

جبکہ ہزاروں افراد سے پہلی قسط کے طور پر رقم وصول کی گئی۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی تک قرعہ اندازی تک نہیں کی گئی ہے۔ لوگ شفاف قرعہ اندازی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے بہلایا جا رہا ہے۔ جبکہ مظفر آباد میں شہریوں کو متعدد رہائشہ مسائل کا سامنا ہے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ حکومتی سکیم کسی فراڈ یا دھوکہ سے پاک ہو گی لیکن ایک ڈی اے نے حکومتی ساکھ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت آزاد کشمیر سے فوری طور پر لنگر پورہ اور ٹھوٹھہ میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ کا عمل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔