رواںمالی سال2016-17ء کے دوران بستر کی چادروں اور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں بالترتیب5 اور4فیصد کا اضافہ
برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میںمدد ملے گی
اتوار 26 مارچ 2017 14:30
(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران1337.43 ملین ڈالر کی بسترکی چادریں برآمد کی گئی تھیں جن کی برآمدات جاری مالی سال میں1405.21 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اسی طرح تیار ملبوسات کی برآمدات گذشتہ مالی سال میں1437.27 ملین ڈالر سے رواں مالی سال میں1499.13 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں بستر کی چادروں کا حصہ9.6 فیصد تھا جو رواں مالی سال کے دوران10.6 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ اس طرح تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات کا مجموعی قومی برآمدات میں حصہ10.4 فیصد سے 11.3 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میںمدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.