سی پیک منصوبے پر کی جانے والی 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا نجی شعبہ مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اتوار 26 مارچ 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر وانگ ژی ہائی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کی جانے والی 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا نجی شعبہ پاکستان میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر وانگ ژی ہائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے پاکستان کی نجی شعبہ کا کردار مزید بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبہ کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ وانگ ژی ہائی نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی لگانے کیلئے مقامی افرادی قوت کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے جس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :