اٹک کینٹ،پولیس کی کارروائی ،منشیات فروشی میں ملوث3 افراد گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 14:10

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پٹرولنگ پولیس کے عملہ نے گا-ڑی میں سوار تین افراد سے چار کپی شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس شکیل احمد نے بریار پل کے قریب دوران گشت کار کو روک کر چیک کیا تو تین افراد عدنان منورولد منور خان سکنہ نزد مسجد ختم نبوت فاروق اعظم کا لونی ، فیصل رفیق ولد محمد رفیق سکنہ سکنہ سٹریٹ نمبر تین فاروق اعظم کالونی ،واثق اعجازولد اعجاز احمد سکنہ محلہ بجلی گھر چھوئی ایسٹ F-42اٹک سٹی جو نشہ کی حالت میں تھے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار کپی شراب بر آمد کر کے تھانہ صدر اٹک میں 3/4حد امتناہی منشیات اور گیارہ آر ٹیکل کے تحت مقدمات درج کر لیئے ۔

متعلقہ عنوان :