اٹک کینٹ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 14:10

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) سو زو کی والے کی ٹکر سے ایک شخص جا ن بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عمر حیات ولد مظفر خان کھٹر سکنہ بسال نے تھانہ بسال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے ماموں نوازش علی کے ہمراہ ایک کام سے جا رہا تھاکہ مٹھیال کی طر ف سے آنے والی سو زو کی پک اپ نمبر RIN-2980 جسے نا معلوم ڈرائیور غفلت ، لا پروائی اور انتہائی تیز رفتاری سے چلا کر آکر رہا تھا نے موٹر سائیکل کو ٹکر ما ری جس سے سے موٹر سائیکل تبا ہ ہوگیا اور ماموں نواز ش علی جن کو سر پر شدید چو ٹ لگی تھی وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے مجھے بھی ٹانگ پر شدید زخم آئے پولیس نے زیر دفعہ 337/G, 279, 322, 427ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر لیا ہے ۔