وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں و فنڈز کی منظوری دیدی

اتوار 26 مارچ 2017 14:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کی منظوری دیدی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں 96گیس سکیموں اور ان کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ان ارکان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ ،کیپٹن (ر) صفدر ، طلال چودھری ، فضل الرحمان ، آفتاب شیر پا ،اکرم درانی ، طارق فضل چودھری ، رانا تنویز ، معین وٹو ، افضل کھوکھر ، بلیغ الرحمان ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سمیت دیگر ایم این ایز کے حلقوں کی گیس سکیمیں شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی گیس سکیموں پر پی پی دور حکومت سے پابندی عائد ہے تاہم وزیرا عظم نے وفاقی وزرااور ارکان پارلیمٹ کی سکیموں کیلئے نرمی کی جبکہ وزیر اعظم کے پاس گیس سکیموں کی منظوری کے اختیارات نہیں ہیں ۔ گیس سکیموں کی منظوری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :