امریکا:نائٹ کلب میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،امریکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 13:58

امریکا:نائٹ کلب میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،امریکی ..
اوہائیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) :امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب فائرنگ کاواقعہ اس وقت پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب لوگوں کی کافی تعداد نائٹ کلب میں موجود تھی۔ مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی کوہسپتال منتقل کردیاہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے نائٹ کلب کوگھیرے میں لے لیا۔ جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔تاہم فائرنگ سے متعلق وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :