وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اتوار 26 مارچ 2017 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق دوسرے مرحلے کے دوران ماسٹر ڈگری ہولڈرز 50ہزار نوجوانوں کو انٹر نشپ کرائی جائیگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جن میں پنجاب کے 25ہزار ، سندھ سے 9ہزار 5سو ، بلوچستان کے 3ہزار ، کے پی کے 5ہزار 8سو سے زائد، آزاد کشمیر کے ایک ہزار اور گلگت بلتستان ، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کے 5ہزار 8سو نوجوان شامل ہونگے۔ زیر تربیت نوجوانوں کو ماہانہ 12ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :