مارچ 2017ء کو رجب کا چاند نظر آنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

اتوار 26 مارچ 2017 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)محکمہ موسمیات کے مطابق 29مارچ 2017ء بدھ کو رجب کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ رجب 1438ھجری کا چاند کو ملک کے مختلف علاقوں میں نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے حکام نے اے پی پی کو کو بتایا کہ بدھ کے روز موسم صاف رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بعض علاقوں میں موسم ہلکا ابر آلود ہوگا تاہم رجب کا چاند نظر آنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔