پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شرجیل میمن کیلئے سونے کاتاج بنوالیا

کارکنوں کی جانب سے آج حیدرآبادجلسے میں شرجیل میمن کو18تولے سونے کا تاج پہنایاجائیگا،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 13:41

پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شرجیل میمن کیلئے سونے کاتاج بنوالیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شرجیل میمن کیلئے سونے کاتاج بنوالیا،وطن واپسی کے بعدپہلی بارحلقے میں آمدپرتاج پوشی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء شرجیل میمن کوآج حیدرآبادمیں منعقد ہ عوامی جلسے میں سونے کاتاج پہنایاجائیگا۔ حیدرآبادکے انتخابی حلقے میں کارکنوں کی جانب سے شرجیل میمن کو18تولے سونے کاتاج پہنایاجائیگا۔شرجیل میمن کہناہے کہ آج حیدرآبادمیں ہونے والاجلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :