پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابی مہم پنجاب سے شروع کرنے کااعلان

انتخابات کی نگرانی اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم آصف زرداری خودکرینگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 13:32

پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابی مہم پنجاب سے شروع کرنے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم پنجاب سے شروع کرنے کااعلان کردیا،پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابات کی نگرانی آصف زرداری خودکرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کل بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈرکااجلاس طلب کرلیاہے۔اجلاس میں پنجاب میں مضبوط امیدوارلانے پرغورکیاجائیگا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پنجاب میں انتخابی عمل کی نگرانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے والد آصف زرداری کوسونپ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :