ویسٹ انڈین آل رائونڈر برائوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

ویسٹ انڈین آل رائونڈر برائوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز نہیں کھیل ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) گجرات لائنز کے سٹار آل راؤنڈر ڈی جے براوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ اس بارے میں فرنچائز کے مالک کیشو بنسال کا کہنا ہے کہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ لیگ کے پہلے کچھ میچوں سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

براوو پچھلے سال گجرات لائیز کے اہم کھلاڑی کی حثیت سے لیگ کا حصہ تھے اور انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈی جے براوو دسمبر 2016ء میں بگ بیش لیگ کے دوران ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ گجرات لائیز کے مالک نے امید ظاہر کی ہے کہ براوو اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ تاہم ان کے ٹیم میں واپس آنے کا انحصار ان کی صحتیابی پر ہے۔ براوو کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فولکنر ٹیم کا حصہ ہونگے۔ گجرات لائنز اپنا پہلا میچ 7 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :