شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے پرڈیرن سیمی حیران

آپ کے ساتھ کھیلنا پر لطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں،ڈیرن سیمی کا ٹوئٹر پیغام

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) شاہد آفریدی کی جانب سے پشاورزلمی سے تعلق توڑنے پرٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی حیران رہ گئے۔ بوم بوم شاہد آفریدی کے پشاورزلمی چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کے ساتھ کھیلنا پر لطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پرکہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں مگر انہیں اس بات کا یقین ہے کہ چاہے وہ کسی بھی ٹیم میں جائیں پشاور کے شائقین ان کے ساتھ ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :