چینی ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کیلئے اربوں ڈالر مختص

ریلوے اور شاہراہوں پر 2017 ء میں 2.6ٹریلین یوآن خرچ کئے جائینگے سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 25.1ارب ڈالر خرچ کئے گئے ،وزارت ٹرانسپورٹ

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) چینی ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے، یہ حکومت کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے ذریعے وہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور تیز رفتار بنانا چاہتی ہے، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں یہ سرمایہ کاری شاہراہوں ،نکاسی آب اور دیگر ایسی ہی سکیموں میں کی جارہی ہے ۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری اور فروری میں ان شعبوں میں 172.6ارب یوآن (25.1ارب ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ سال اسی مدت کے دوران کی گئی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 33.9فیصد زیادہ ہے ، ان اعدادوشمار میں ریلوے منصوبوں میں کی گئی سرمایہ کاری شامل نہیں ہے تا ہم مشترکہ سرمایہ کاری ان دو مہینوں کے درمیان پورے سال میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے 9.6فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 160.1ارب یوآن کی سرمایہ کاری شاہراہوں کی تعمیر اور 10.5یوآن کی سرمایہ کاری ٹرانسپورٹ کے متعلق واٹر وے منصوبوں میں استعمال کی گئی جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 36فیصد اور 2.8فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ چین اس سال ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 2.6ٹریلین یوآن خرچ کرے گاجس میں سے 800ارب یوآن ریلوے 1.65ٹریلین یوآن شاہراہوں اور 150ارب یوآن واٹر وے ٹرانسپورٹ پر خرچ کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :