گوانگ ڈانگ میں پاور پلانٹ حادثہ ، 6افراد گرفتار

حادثہ 40میٹر بلند آپریشن پلیٹ فارم گرنے کے نتیجے میں پیش آیاتھا

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

گوانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جنوبی چین کے ایک زیر تعمیر پاور پلانٹ میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار کئے جانیوالوں کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں ، یہ حادثہ 40میٹر بلند آپریشن پلیٹ فارم کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں پیش آیا تھا ، ایک مقامی تعمیراتی کمپنی دیان بائی کنسٹرکشن گروپ کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا ، حادثہ صوبہ گوانگ ڈانگ کے ضلع کانگ ہائو کے 7نمر تھرمل پاور پلانٹ میں گذشتہ روز پیش آیا تھا جس میں حادثے کے وقت 10افراد کام کررہے تھے ، ایک شخص جو نیچے کام کررہا تھا وہ پلیٹ فارم تلے دب کر ہلاک ہو گیا ، زخمی ہونے والے 2افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں تا ہم ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے، توقع ہے کہ پاور پلانٹ مئی میں دوبارہ کام شروع کر دے گا ۔

متعلقہ عنوان :