شینزن میں انٹرنیشنل موسیقی میلے کا افتتاح

میلہ 16اپریل تک جاری رہیگا ،16کنسرٹ پیش کئے جائینگے تیس ملکوں اور علاقوں کے 700 موسیقار اور 12فنکار گروپ حصہ لیں گے

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

شینزن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جنوبی چین کے شہر شینزن میں گذشتہ روز انٹرنیشنل موسیقی میلے کا افتتاح ہوا ، یہ میلہ تین ہفتے تک جاری رہے گا ، اس میں تیس ملکوں اور علاقوں کے 700 موسیقار اور 12فنکار گروپ حصہ لیں گے ، اس پہلے شینزن بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی موسیقی میلے میں 16کنسرٹ پیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق میلہ 16اپریل تک جاری رہے گا ، اس کا اہتمام شینزن کی حکومت اور چائنا موسیقی ایسوسی ایشن نے کیا ہے جس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک ممالک کی موسیقی کو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور ان ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہے ، میلے کی افتتاحی تقریب میں 1500سے زیادہ افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر موسیقاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ، حکومت نے اس میلے کے لئے ٹکٹ خریدنے میں رعایت کی تھی ، سب سے سستا ٹکٹ 7.2ڈالر سے 11.6ڈالر(50سے 80یوآن ) کا ہے جبکہ زیادہ قیمت کے ٹکٹ کی مالیت 1000 یوآن ہے۔

متعلقہ عنوان :