ڈڈیال‘ محکمہ واٹر سپلائی کی تمام موٹریں خراب‘ شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈڈیال شہرمیںگذشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدید قلت ۔ شہر بھر میں پانی بہران پیدا ہو گیا ۔ محکمہ واٹر سپلائی کی تمام موٹریں خراب شہر بھر میں کربلا کا سماں ۔ تفصیلات محکمہ واٹر سپلائی کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے تمام ٹیوب ویلوں کی موٹر خراب ، واٹر سپلائی مکمل بند ،شہری شدید پریشان ۔

ان خیالات کا اظہار حافظ مقصود احمد چغتائی، فراز ایوب ، محمد سہیل د دیگر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل محمد مسعود خالد معاملے کو فوری حل کروائیں وگرنہ ڈڈیال کی سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پانی کی قلت کی وجہ سے شہری ٹینکر ڈھلوانے پر مجبور ، جبکہ غریب عوام کے پاس پانی کے ٹینکر ڈھلوانے کیلئے بھی پیسے نہیں ۔ اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کرپٹ اہلکار وں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے واٹر سپلائی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور پانی کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرے وگرنہ سڑکوں پر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واٹر سپلائی اور مقامی مقامی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :