آزادکشمیر پرامن اور خوبصورت علاقہ ہے‘ خطے میں ہائیڈل اور ٹورازم کا بہت پوٹینشل موجود ہے‘ ٹورازم کو پروموٹ کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے‘ بجٹ میں سیاحت کی ترقی کے لئے مزید فنڈز مختص کیئے جائیں گے

آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف کا ایڈونچر گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر ایک پرامن اور خوبصورت علاقہ ہے۔ آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے۔ آزادکشمیر میں ہائیڈل اور ٹورازم کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ آزادکشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہوگا۔ سیاحت کی ترقی اور اسے ایک انڈسٹری بنانے کے لئے حکومت آزادکشمیر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔

عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہر سال یہ سرگرمیاں منعقدہوں گی تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔ ٹورازم گالا کے نام سے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے سے آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

بیرون آزادکشمیر سے آنے والے سیاحوں کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ آزادکشمیر میں آئیں۔

حکومت آزادکشمیر نے ٹورازم پر فوکس کر رکھا ہے۔ بجٹ میں سیاحت کی ترقی کے لئے مزید فنڈز مختص کیئے جائیں گے۔ ٹورازم گالا کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ نورین عارف نے 3روزہ ایڈونچر گالاکے حوالہ سے منعقدہ اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار، ڈائریکٹر سیاحت ارشاد احمد پیرزادہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، صحافیوں ، بچوں، خواتین اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے سیاحت پر فوکس کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم کی ترقی کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نورین عارف نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے یہاں لوگ امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے۔

لیکن وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے شہداء کا خوان رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری منزل ہے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ نورین عارف نے کہا کہ وہ دن قریب ہے جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے بیرون ملک سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے۔

حکومت آزادکشمیر سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر کا رخ کریں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے ایڈونچر گالا کو منانا سیاحت کی ترقی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر سیاحت مشتاق احمد منہاس کے ویژن کے مطابق ٹورازم کو ایک انڈسٹری کے طور پر بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے اور اس طرح کے ایونٹس سے ہر سال زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر آئیں گے تاکہ یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فوٹوگرافی اور پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کروائیں گے۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ایڈونچر گالا کے انعقاد سے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آزادکشمیر ایک خوبصورت اور پرامن علاقہ ہے تاکہ آزادکشمیر کو سیاحتی مرکز بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ تین روزہ سرگرمیوں میں تمام محکمہ جات جنہوں نے ائیرپورٹ کے مقام پر سٹالز لگائے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیکرٹری سیاحت آزادکشمیر نے کہا کہ ہر 3اور 6ماہ بعد ایڈونچر گالا منائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :