ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

اتوار 26 مارچ 2017 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے ریلوے سٹیڈیم لاہور میںشروع ہوگی،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں،ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو ہوگا، جس میں ڈیپارٹمنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہمدان نذیر، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک ، سیکرٹری امجد امین، ریلوے ٹیم کے منیجر شیخ محمدانور اورریلوے سپورٹس بورڈ کے سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں مقابلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف دیگرامور پر بات چیت اور نئے قوانین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا،چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض پاکستان ریلوے انجام دے گا اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی-