پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے

اتوار 26 مارچ 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز ( پی آئی ای) نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے۔پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیاز احمد بھٹو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کراچی جانے والی پرواز علی الصبح کراچی پہنچے گی تاکہ ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اگلی پرواز پکڑ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کی پرواز کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو شام کو لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح اسلام آباد کی پرواز صبح پہنچنے سے پشاور ، سوات اور دیگر علاقوں کے مسافر باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔امتیاز احمد بھٹو نے کہاکہ پی آئی اے جدہ سے ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کے حوالے سے غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے معلومات پی آئی اے کے دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :