بلال گنج مارکیٹ میں نوجوان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ں دو افراد زخمی ،ملزم پستو ل اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

نوجوان حسن کی فائرنگ 14 سالہ رفیع اللہ ، 52سالہ صدیق اور19سالہ سمیر زخمی ہوئے، رفیع ہسپتال میں چل بسا

اتوار 26 مارچ 2017 13:20

لاہور( این این آئی صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بلال گنج مارکیٹ میں نوجوان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ، ملزم موقع سے فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل اور پستول بھی چھوڑ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بلال گنج مارکیٹ میں شاہدرہ کے رہائشی نوجوان حسن نے فائرنگ کر کے تین افراد 14 سالہ رفیع اللہ ، 52 سالہ صدیق اور 19 سالہ سمیر خان کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں رفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ واردات کے بعد ملزم اپنا پستول بمعہ لائسنس اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :