محکمہ لائیو سٹاک نے مویشیوں کیلئے مکئی ، سدا بہار ، جوار ، ماٹ گراس سمیت موسم گرما کے چارے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 26 مارچ 2017 13:20

فیصل آباد۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشیوں کیلئے موسم گرما کے چارے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں و مویشی پال حضرات سے کہاہے کہ وہ موسم گرما میں مویشیوں کے چارے کی قلت دور کرنے کیلئے مکئی ،سدا بہار جواراور ماٹ گراس کاشت کریں ۔محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ سبز چارے کی کاشت کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15گڈے فی ایکڑ ڈالنے کے بعد کھیت میں مٹی پلٹنے والا ہل ایک بار اور عام ہل تین بار چلا کر سہاگہ سے زمین کو ہموار کرنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ گوبر کی کھاد انتہائی زبردست نتائج کی حامل ہوتی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہو تو دیگر مصنوعی کھادوں کا سہارا لیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قدرتی کھاد کی عدم دستیابی کی صورت میں فی ایکڑ 3بوری ایس ایس پی اور آدھی بوری یوریا کھاد ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ مویشی پال اور کاشتکار حضرات مارچ کے اختتام و اپریل کے شروع سے لے کر مئی کے اختتام تک جوار اورسدابہار سبزچارہ کاشت کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :