ن لیگ عوامی خدمت کاسفرجاری رکھے گی،چوہدری ظہیرعباس

اتوار 26 مارچ 2017 13:20

رحیم یار خان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) چیئرمین پاکستان یوتھ ونگ چوہدری ظہیرعباس نے کہا ہے کہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہیں وزیر اعظم محمدنوازشریف دہشتگردی،لوڈشیڈنگ پرقابو پارہے ہیں صحت وتعلیم کی معیاری سہولتوں کی فراہمی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے پاکستانی عوام مسلم لیگ ن کیساتھ ہے حکومت خالی دعوئوں پرنہیں عملی کام پریقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہخوشحال ،مضبوط،مستحکم اورپرامن پاکستان ہماری منزل ہے مخلوق خدا کی خدمت ہی عین عبادت ہے ن لیگ عوامی خدمت کاسفرجاری رکھے گی اور عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریگی عوام کی فلاح وبہتری کیلئے اقدامات کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ن لیگ کی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی عوام سے کئے تمام وعدوں کوپوراکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :