راولپنڈی ،ْ چک بیلی روڈ پرکاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 15گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پرکاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 15گھنٹے بعد قابو پا لیا گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چک بیلی روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں ہفتے کی صبح 11بجے لگنے والی آگ پر رات گئے 15گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا ،ْدیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیکٹری سے ملحق دوگودام بھی آگ کی لپیٹ آئے ،ْ گودام کی عمارت کی حالت خستہ قرار دیدی گئی ۔فائربریگیڈ کے مطابق ،فیکٹری میں فائر فائٹنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ْآگ پر قابو پانے کیلئے بحریہ ٹاؤن سے بھی مدد لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،ْآگ کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کی کاٹن اور مشینری جل کر راکھ ہوگئی۔