پاک ،ْچین تعلقات کسی کے لیے خطرہ نہیں ،ْاعزاز چوہدری

روس کے ساتھ قریبی تعلقات کی کوششوں سے پاکستان کے امریکاکیساتھ روایتی تعلقات پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،ْ گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ،ْ روس کے ساتھ قریبی تعلقات کی کوششوں سے پاکستان کے امریکاکے ساتھ روایتی تعلقات پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد نے کہا کہ اسلام آباد خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے کے دوسرے ممالک کو پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات کو اپنے لیے خطرے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کیوں کہ عسکریت پسند گروپ داعش کو شکست دینا دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے ،ْ امریکا اور چین کے درمیان ایک پل کے طور پر پاکستان کا اسٹریجک کردار بھی ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا مقصد علاقائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا اور یورپ بھی پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :