باجوڑ ایجنسی میں علاقائی پاسپورٹ آفس کو10 سال بعد فعال بنا دیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)باجوڑ ایجنسی میں علاقائی پاسپورٹ آفس کو10 سال بعد فعال بنا دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں علاقائی پاسپورٹ آفس نے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے، پاسپورٹ آفس 2005 میں قائم کیا گیا تھا تاہم علاقے میں عسکریت پسندی کی وجہ سے 2007 میں بند کر دیا گیا تھاسینیٹر ہدایت اللہ خان پاسپورٹ آفس میں کام کے آغاز کا باقائدہ افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست دینے والوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پردیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں قبائلی عمائدین ، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی مقامی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔