کراچی ،ْگھروں اور دکانوں کا صفایا کرنیوالی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا

گینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد ،ْ خواجہ اجمیرنگری میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی اورلانڈھی میں تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا ،ْگینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں ،ْ خواجہ اجمیرنگری میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے 6خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ،ْپولیس کے مطابق ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوا ۔

عوامی کالونی پولیس کے مطابق کورنگی میں آصف خان نامی تاجر کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور چھ خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار خواتین میں زبیدہ ، ثریا ، حلیمہ ، راشدہ ، ثریا حسین ،ْ آسیہ شامل ہیں،خواتین کورنگی اور لانڈھی کے مختلف بازاروں میں چوریاں کیا کرتی تھی۔خواتین کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :