سکالر سیدہ سارہ مبارک نے علوم نباتات میں پی ایچ ڈی کرلی

اتوار 26 مارچ 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)پشاور یونیورسٹی شعبہ علوم نباتات کی سکالر سیدہ سارہ مبارک نے علوم نباتات میں پی ایچ ڈی کی تحقیق کا کامیابی سے دفاع کیا‘ان کی تحقیق کا عنوان سورج مکھی سے متعلق تھا‘ انہوں نے اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر محمدابرار کی زیر نگرانی مکمل کی چیئرمین پروفسیر ڈاکٹر سراج الدین کی زیر نگرانی منعقدہ امتحانی نشست میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیاان کے ایکسٹرنل ایگزامنیر یونیورسٹی آف سوات کے سنٹر آف بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر خان تھے ‘ سکالر نے تحقیق کے دوران اپنے دوریسرچ پیپرزمین الاقوامی جنرلز میں شائع کیے۔