زرعی یونیورسٹی سکول کا داخلہ شیڈول

اتوار 26 مارچ 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)زرعی یونویرسٹی پبلک سکول اینڈ کالج برائے طلباء وطالبات نے کلاس سوئم تا کلاس نہم کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا‘ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس سکولز کے دفاتر میں دستیاب ہیں جن کی جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم اپریل مقرر کی گئی ہے‘ تحریری ٹیسٹ 3اپریل کو ہوگا ۔