ویمن یونیورسٹی کی ڈپٹی کنٹرولر نورین ناز نے ایم فل کرلیا

اتوار 26 مارچ 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)شہیدبینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی اپنی کنٹرولر امتحانات مس نورین ناز نے قرطبہ یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر صفت آراء حسین کی زیر نگرانی ایم فل کرلیا‘ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے بارے میں تحقیق کی سکالر نے قرطبہ یونیورسٹی میں سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الله ‘ پروفیسر ڈاکٹر خان ‘ پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان‘ ڈاکٹر پروین اسحاق اور ڈاکٹر رحیم کی موجودگی میں منعقدہ امتحانی نشست میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔