مغربی بنگلہ دیش میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) مغربی بنگلہ دیش میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح دارلحکومت ڈھاکہ سے 215 کلومیٹر دور چواڈنگا کی ہائی وے پراس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور منی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا ہے کہ ٹرکوں میں مزدور سوار تھے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ،جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے جائے حادثہ سے ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :