اسرائیلی فوجی کے بدلے میں رہائی پانے والا حماس کا عہدہ دار قتل

نامعلوم افرادنے غزہ کی پٹی پر گولیاں برسائیں،ہم جانتے ہیں کس نے قتل کیا،فلسطینی وزارت داخلہ

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) غزہ کی پٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے حماس کے ایک عہدہ دار مازن فقہاء کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ مازن فقہاء سمیت ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل نے 2011ء میں اپنے فوجی گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البوزوم نے بتایا کہ مسلح افراد نے تل الحماہ کے علاقے میں مازن فقہاء پر فائرنگ کی تھی اور واقعے کی تحقیقات کی شروع کردی گئی ہے۔

مازن فقہاء کو غزہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں حماس کے کارکنان سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ،غزہ میں حماس کی پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی کا کہنا تھا کہ مازن کو سر میں چار گولیاں ماری گئی تھیں اور اسرائیل اور اس کے آلہ کار ان کے قتل کے ذمے دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس جرم کا کون ذمے دار ہی

متعلقہ عنوان :