امریکا اور برطانیہ میں الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی ،عملدرآمد شروع

مسافراسمارٹ فون سے زیادہ بڑے الیکٹرانک آلات دوران سفر اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے،حکام

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) امریکا اور برطانیہ جانے والی پروازوں میں مسافروں کو سامان میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور ڈی وی ڈی پلئیرز لانے پرعائد پابندی پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل امریکا نے 8 اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر اپنے ملکوں میں موبائل کے علاوہ کسی اور الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی عائد کی تھی جس پر ایئرلائنز نے باقاعدہ طور پر عملدرآمد شروع کردیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون سے زیادہ بڑے الیکٹرانک آلات دوران سفر اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے اور ایئرپورٹ پر سامان کی جانچ پڑتال کے بعد ہی مسافروں کو کلئیرنس دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :