جے یو آئی مری کااجلاس، پشاوراجتماع میں شرکت بارے رابطہ کمیٹی تشکیل

اتوار 26 مارچ 2017 12:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کااجلاس امیر قاری سیف اللہ سیفی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پشاور میں منعقد ہونے والے صد سالہ اجتماع میں شرکت کے حوالے سے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔اجلاس میں سکیرٹریوں کے علاوہ دیگر ذمہ دار بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجتماع میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن سیمت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ جمعیت ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صد سالہ اجتماع کے بعد مری کی ہر یونین کونسل میں ورکرز کنونشن کا انعقداد بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :