مری میں چیتے کی آزادانہ نقل وحرکت،لوگوں میں خوف حراس

اتوار 26 مارچ 2017 12:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) مری کے گنجان آباد علاقوں میں کئی دنوں سے چیتے کی آزادانہ نقل وحرکت کے باعث لوگوں میں زبردست خوف حراس کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کے مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں کے نمائندوں کو بتایا کہ رات کسی بھی وقت چیتا آبادی میں گھس آتا ہے اس کے علاوہ ویران ایریاء میں واقع چراگاہوں میں دن کے وقت کئی پالتوں جانوروں کو کھا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ چیتے کے آثار گھوڑا گلی اور اوسیا کے قریبی علاقوں میں پائے جانے سے مقامی آبادی کے والدین کو ہر وقت اپنے بچوں کی فکر لا حق رہتی ہے۔ لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف چیتے کو پکڑ کر دور جنگل میں چھوڑنے کیلئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :