سینئر اداکارہ علی اعجاز نے معمر شہریوں کیلئے این جی او بنا لی

علی اعجاز فائونڈیشن کے تحت جوہر ٹائون ،کالا خطائی روڈ پر اولڈ ہومز قائم کئے جائینگے

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)سینئر اداکارعلی اعجاز نے معمر شہریوں کے حقوق کے لئے این جی او بنا لی ۔ علی اعجاز فائونڈیشن کے تحت جوہر ٹائون میں 11کنال جبکہ کالا خطائی روڈ پر 17کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے جس پر اولڈ ہومز کی تعمیر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں علی اعجاز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر کے اپنے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا ۔ حمزہ شہبازشریف نے سینئر اداکار کو یقین دہانی کرائی ہے نیک مقصد کے اس کام میں حکومت ان سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ علی اعجاز نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔