سجاد علی نے لندن میں دس سال بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)گلوکار سجاد علی نے لندن میں دس سال کے طویل عرصہ بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

گلوکار سجاد علی نے سنٹرل لندن کے سٹی سنٹر میں پرفارمنس دی جہاں پر گلوکار ندیم عباس لونے والا بھی موجود تھے۔بتایا گیاہے کہ گلوکار سجاد علی کی پرفارمنس کے باعث ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین نے بہترین گلوکاری پر سجاد علی کو بھرپور داد دی۔میوزیکل کنسٹرٹ کا اہتمام وی بی میڈیا کے روح رواں محبوب احمد نے کیا۔