راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خطہ کشمیر بہتری کی جانب گامزن ہے‘ طارق محمود قریشی

اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد،قومی ایشوز پر اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنے کے لیئے آزاد کشمیر کی ساری قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن)جہلم ویلی طارق محمود قریشی نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ کی حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کے اندر اصلاح و احوال و بہتری کی پالیسی پر گامزن ہیں ریاست میں اصلاحات،قومی مسائل کے حل،قومی ایشوز پر متفقہ لائحہ عمل،بلاتخصیص تعمیر و ترقی،ریاستی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور میرٹ کی بحالی سمیت دیگر امور میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور طویل المدتی پالیسی میں تمام جاعتوں اور قائدین سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ کے اندر اصلاحات و بہتری کے لیئے طویل مشاورتی عمل کے بعد تین نکاتی پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت تحریک آزادی کشمیر،گڈ گورننس اور بلاتخصیص تعمیر و ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد،قومی ایشوز پر اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنے کے لیئے آزاد کشمیر کی ساری قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے آزاد کشمیر کے عبوری ایکٹ 1974میں متفقہ ترامیم،سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت،گلگت بلتستان کے معاملے،این ایف سی ایوارڈ میں آزادکشمیر کے حصے میں اضافے،تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور میرٹ کی بحالی،خطہ کے اندر غیر جانبدار احتساب بیورو کی تشکیل،آزاد خطہ کی بلا تخصیص تعمیر و ترقی اور آزادکشمیر کے اندر جامع اصلاحات لانے اور مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے آزادکشمیر کی سیاسی مذہبی قیادت سمیت تمام مکاتب فکر سے ملاقاتوں کا فیصلہ تاریخی اقدام ہے،وزیراعظم آزادکشمیر کے اس اقدام سے جہاں بیس کیمپ کے اندر افہام و تفہیم کی فضاء قائم ہو گی وہاں عوامی مسائل کے حل اور قومی ایشوز یکسو کرنے میں بھی مدد ملے گی ریاست کے مسائل کا حل اسی صورت میں ممکن ہے جب کشمیری قیادت متفق و متحد ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اسی مقصد کے لیئے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سا بق صدر پی پی ،چوہدری عبدالمجید،سردار خالد ابراہیم، جسٹس ریٹائرڈ عبدالمجید ملک سے ملاقات کی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر،آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی،آئینی و انتظامی اصلاحات سمیت قومی معاملات پر آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اسمبلی کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیاجا سکے انہوں نے کہا وزراء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بلاتخصیص تمام سیاسی قائد ین سے مشاورت کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے وزیراعظم آزادکشمیر میں سردار سکندر حیات خان،سردار عتیق احمد خان،عبدالرشید ترابی،مولانا سعید یوسف، اور امیر جمعیت علماء آزاد جموں وکشمیر یوسف نسیم،وکلاء،تاجران،طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں قومی معاملات اور دیگر امور میں اعتماد میں لیں گے۔