ہٹیاں بالا‘ریڈفائونڈیشن سکول باٹ بنی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا

ریڈفائونڈیشن نے آزادکشمیر بھر میں معیاری تعلیم کوفروغ دے کر تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے‘مقررین

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ریڈفائونڈیشن سکول باٹ بنی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا شاندار تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع زکوة صاحبزادہ ابرار جہانگیر تھے جبکہ صدارت چوہدری منظور نے کی اس موقع پر بزم شاہین میں ننھے بچوں نے رنارنگ پروگرامات پیش کیئے اور ملی نغموں اور ٹیبلو نے حاضرین کو آبدیدہ کردیا شاندار نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع زکوة صاحبزادہ ابرارجہانگیر ،ریجنل منیجر ریڈفائونڈیشن مظفرآباد حمیداللہ کھوکھر ،پرنسپل راجہ مبشرخان،چوہدری عبدالغفور صمد ،چوہدری واجد،چوہدری ریاض نیئر،چوہدی خالق،رزاق ہمدانی ،محمدعدنان ،سروید چک نے کہاکہ ریڈفائونڈیشن نے آزادکشمیر بھر میں معیاری تعلیم کوفروغ دے کر تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے ریڈفائونڈیشن کو اعزاز حاصل ہے کہ یہ آزادکشمیر کا پہلا پرائیویٹ اور نمبر1سسٹم ہے جس کے تحت بچوں کی دینی،دنیاوی،سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشر کا ایک عظیم فرد بنانے میں بھی ان کا بڑا کردارہے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یتیم اورغریب بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں وہ بھی عام بچے کی طرح اچھی تعلیم ان کا حق ہے اور وہ خواہش بھی رکھتے ہیں مگروسائل نہ رہنے سے محروم رہ جاتے ہیں مگر ریڈفائنڈیشن ان ادھورے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا آج ہزراوں غریب،یتیم،نادار بچے اس سسٹم میں جدید تعلیم فری میں حاصل کررہے ہیں جس پر ریڈفائونڈیشن انتظامیہ قابل مبارکباد ہے اور کشمیر کی عوام ان کی تہہ دل سے ممنون ہے اس موقع پر سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا ادارے کارزلٹ99فیصدرہا پوزیشن ہولڈر بچوں میں شیلڈزاور میڈل تقسیم کیئے گئے اورآخر میں استحکام پاکستان ،مسلح افواج پاکستان،تحریک آزادی کشمیر اورشہداء پاکستان وکشمیر کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :