سٹی سمارٹ سکول ہٹیاں بالا کیمپس میں سالانہ تقریب نتائج یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد

بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو،قومی ترانے،نغمے،خاکے ودیگر آئیٹم پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)سٹی سمارٹ سکول ہٹیاں بالا کیمپس میں سالانہ تقریب نتائج یوم والدین منعقد ہوا شاندار تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم وہایرایجوکیشن آزادکشمیر ارشاداحمدقریشی تھے جبکہ صدارت ایم ڈی ادارہ ڈاکٹرذوالفقار علی قاضی نے کی تقریب میں سینٹرل چیئرمین یونٹی آف مسلم امہ پاکستان ،وچیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی وامن کونسل پاکستان، قاری ہدایت اللہ میرانی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو،قومی ترانے،نغمے،خاکے ودیگر آئیٹم پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیئے اس موقع پر ننھے بچے نے خود سٹیج پر پانی سے بجلی تیار کرنے کا عملی مظاہرہ کرکے حاضرین کوورطہ حیرت میں ڈال دیا اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خصوصی ڈاکومنٹری ٹیبلو پیش کیا گیااور ساتھ سلیبس کے مطابق ہرکلاس کے بچوں نے عملی طور پر پراجیکٹ پیش کیئے جس پر خوب داد دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم وہایرایجوکیشن آزادکشمیر ارشاداحمدقریشی ،ایم ڈی ادارہ ڈاکٹرذوالفقار علی قاضی، سینٹرل چیئرمین یونٹی آف مسلم امہ پاکستان ،وچیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی وامن کونسل پاکستان قاری ہدایت اللہ میرانی،صدرمسلم لیگ(ن)محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمدجمیل افغانی،ممتاز مائرتعلیم ممتاز احمدجوش،امیرجماعت اسلامی پروفیسر راجہ شوکت علی خان، راجہ رشیدخان،پرنسپل ادارہ سیدنورمحمد شاہ ہمدانی،چیئرمین علماء مشائخ صاحبزادہ عمران پزیر،صدرمسلم کانفرنس حلقہ نمبر چھ محمدتاج چک،مائرتعلیم عاشق حسین اعوان ودیگر نے کہا کہ سٹی سمارٹ نے ہٹیاں بالا نے ہٹیاں بالا میں کیمپس قائم کرکے احسان عظیم کیا ہٹیاں بالا نوزائیدہ ضلع ہے اور اس کو اس کے طرح کے ادروں اشدضرورت تھی مگر مسائل اور وسائل نہ ہونے سے ایسے انٹرنیشنل ادارے قائم کرنا کافی مشکل تھے مگر ہٹیاں بالا کے سپوت ڈاکٹرذوالفقار علی قاضی نے یہ ادارہ قائم کرکے ضلع ہٹیاں بالا کو مظفرآباد اور اسلام آباد جیسے تعلیمی ادارے کے برابر لاکھڑا کردیا اب ہٹیاں بالا کا بچہ بھی مظفرآباد اور اسلام آباد کے بچے کا مقابلہ کرسکے گاکیونکہ سمارٹ سکول ہٹایں بالا میں موجود ہیں جوکہ اسلام آباد کے کسی بڑے ادارے میں بھی موجود نہ ہوں ان میں سمارٹ بورڈ فلیسکی ماسٹراورجدید تعلیم کے مطابق عملی کام کے حوالہ سے جملہ مٹریل اور انٹرنیشنل لیول کی لیبز کا موجود ہونا قابل زکر ہے تعلیم انبیاء کی میراث ہے دنیا وہی قوموں نے تقری کی جوتعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا ہونا بھی اشدضروری ہے سٹی سمارٹ سکول میں اس جکانب جو توجہ دی جاتی ہے وہ قابل ستائش ہے اس موقع پر ایم ڈی ادارہ ڈاکٹرقاضی ذوالفقار علی خان نے کہا کہ پیسہ کمانا میرا مقصد نہیں ہٹیاں بالا میرا گھر ہے اس کی خدمت کرنا مجھ پر فرض تھا اللہ نے بہت کچھ دیا ہے عوام خدمت میری اولین ترجیح ہے 25سال سے ملک کی سوشل سیکٹر میں خدمت کررہا ہوںجس میں تعلیم سب سے اہم ہے ہٹیاں بالا کی عوام میرا یہ قرض تھا جسے چکانے کی کوشش کی یہ ادارہ عوام کا ادارہ ہے میرا نہیں ،عوام ادارہ بہتری کے لیئے مثبت تنقید بھی کرئے مگرحوصلہ شکنی نہ کی جائے عوام کے تعاون سے ہی انٹرنیشنل معیار کے سکول کو چلایا جاسکتا ہے عوامی تعاون کے بٖغیر یہ ممکن نہیں ہے آخر میں رزلٹ انائونس کیا گیا ادرے کا رزلٹ 100فیصد رہا پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات وشیلڈزتقسیم کی گئی اس موقع پر استحکام پاکستان ،مسلح افواج پاکستان،تحریک آزادی کشمیر اورشہداء پاکستان وکشمیر کے لیئے چیئرمین علماء مشائخ پاکستان قاری ہدایت اللہ میرانی نے خصوصی دعا کی۔