محکمہ سیاحت آزادکشمیر کے زیر اہتمام 3روزہ ایڈونچر گالا 2017ء کے حوالہ سے جاری سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)محکمہ سیاحت آزادکشمیر کے زیر اہتمام 3روزہ ایڈونچر گالا 2017ء کے حوالہ سے جاری سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف، آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار، ڈی جی سیاحت محمد نعیم بسمل ، ڈائریکٹر سیاحت ارشاد احمد پیرزادہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر آزاد جموں وکشمیر اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی ، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، محکمہ سیاحت کے آفیسران، اہلکاران، خواتین، مرد، بچے، جوان، میڈیا اور اہلیان شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سے پہلے ائیرپورٹ مظفرآباد کے مقام پر اختتامی تقریب بھی منعقد ہوئی جہاں پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی ‘سیکرٹری سیاحت آزادکشمیر منصور قادر ڈار بھی موجود تھے۔ وہاں پر مختلف ایونٹس جن میں پیراگلائیڈنگ، موٹر گلائیڈنگ، ایروماڈلنگ، مقامی کھیل گتکا کے مظاہرے کیئے گئے اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ائیرپورٹ کے مقام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جسے وہاںپر موجود لوگوں نے بہت پسند کیا۔اورلطف اندوز ہوئے ۔