آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے‘محترمہ نورین عارف
عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘وزیر سماجی بہبود آزاد کشمیر
اتوار 26 مارچ 2017 12:30
(جاری ہے)
بیرون آزادکشمیر سے آنے والے سیاحوں کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ آزادکشمیر میں آئیں۔
حکومت آزادکشمیر نے ٹورازم پر فوکس کر رکھا ہے۔ بجٹ میں سیاحت کی ترقی کے لئے مزید فنڈز مختص کیئے جائیں گے۔ ٹورازم گالا کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ نورین عارف نے 3روزہ ایڈونچر گالاکے حوالہ سے منعقدہ اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار، ڈائریکٹر سیاحت ارشاد احمد پیرزادہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، صحافیوں ، بچوں، خواتین اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کی وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے سیاحت پر فوکس کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم کی ترقی کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نورین عارف نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے یہاں لوگ امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے شہداء کا خوان رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری منزل ہے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ نورین عارف نے کہا کہ وہ دن قریب ہے جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے بیرون ملک سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے۔ حکومت آزادکشمیر سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر کا رخ کریں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے ایڈونچر گالا کو منانا سیاحت کی ترقی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر سیاحت مشتاق احمد منہاس کے ویژن کے مطابق ٹورازم کو ایک انڈسٹری کے طور پر بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے اور اس طرح کے ایونٹس سے ہر سال زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر آئیں گے تاکہ یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فوٹوگرافی اور پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کروائیں گے۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ایڈونچر گالا کے انعقاد سے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آزادکشمیر ایک خوبصورت اور پرامن علاقہ ہے تاکہ آزادکشمیر کو سیاحتی مرکز بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ تین روزہ سرگرمیوں میں تمام محکمہ جات جنہوں نے ائیرپورٹ کے مقام پر سٹالز لگائے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیکرٹری سیاحت آزادکشمیر نے کہا کہ ہر 3اور 6ماہ بعد ایڈونچر گالا منائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.