فیسکو نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ریجن بھر میں 5ہزارسے زائد نئے پودے لگانے کاہدف مقرر کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

فیصل آباد۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ریجن بھر میں 5ہزارسے زائد نئے پودے لگانے کاہدف مقرر کیا ہے اور کہاہے کہ پودے اور درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے سمیت گرین گیسز پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں لہٰذا نہ صرف شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجائیگا بلکہ نئے پودوں کو تناور درختوں میں تبدیل کرنے کیلئے ان کی بھرپور حفاظت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

فیسکو کے ذرائع نے بتایاکہ ہمارا دین کامل ہمیں پھلدار اورسایہ دار پودے لگانے کا حکم دیتا ہے جبکہ شجر لگانے کا بہت ثواب ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں فیسکو کے مختلف دفاتر،گرڈز،ریجنل سٹورز میں5ہزارسے زائد مختلف پودے لگائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیسکو افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں ایمانداری کا پودا لگائیں کیونکہ خلوص نیت اور محنت سے کام کرنا بھی ایمانداری ہے لہٰذا وہ فیسکو اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں اور کمپنی کی نیک نامی کا باعث بنیں ۔

انہوںنے کہاکہ وہ ان پودوں کی حفاظت کریں اور ان کی بڑھوتری کا خیال رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ پھلدار اور سایہ دار پودے لگانے سے موسم کی حدت میں کمی واقع ہوگی جو بجلی کی بچت میں معاون ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :