امریکا نے افغانستان میں طالبان کمانڈریاسین کی ہلاکت کی تصدیق کردی

قاری یاسین نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کیا، ایسے لوگ بچ نہیں سکیں گے،وزیردفاع کا بیان

اتوار 26 مارچ 2017 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث القاعدہ کا اہم کمانڈر قاری یاسین امریکی ڈرون حملے میں پاک،افغان سرحد کے قریب ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کمانڈر قاری یاسین 19 مارچ کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہوا تھا، مگرامریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ روز ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

قاری یاسین لاہور میں مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اکتوبر 2008 میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ قاری یاسین رواں ماہ 19مارچ کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک ڈروں حملے میں ماراگیا۔

بیان کے مطابق قاری یاسین کا شمار القاعدہ کے اہم رہنماؤں اوردہشتگردوں میں ہوتا تھا،اور وہ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ قاری یاسین اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے، مگر ایسے لوگ بچ نہیں سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :