سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 17 حوثی باغی ہلاک

حوثی کمانڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق

اتوار 26 مارچ 2017 12:11

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سترہ حوثی شیعہ باغیوں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ان جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ،درایں اثناء حوثی ملیشیا کے ایک سینیر لیڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ حوثی جنگجوؤں نے صوبہ جازان میں واقع ایک گاؤں الخوبہ کے نزدیک سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

یہ حوثی باغی یمن کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع دیہات سے آئے تھے،انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر میزائل حملوں کی بھی کوشش کی تھی۔سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ان جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ۔درایں اثناء حوثی ملیشیا کے ایک سینیر لیڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔اس حوثی کمانڈر نے بھی سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سرحد پار کرکے دراندازی کی کوشش کی تھی

متعلقہ عنوان :