ْملک نوا ز شریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی جانب تیزی کیساتھ بڑھ رہاہے،رانا تنویر حسین

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے با عث اگلے 15سالوں میں پاکستان ایک بڑی اقتصادی قوت بن کر سامنے آئے گا، چین،ترکی ،کے بعد ملائشیا، روس سمیت دنیا کے 51ممالک سی پیک میں شمولیت کے لئے رابطے میں ہیں،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد پر دنیا حیران ہے، ترقی کے سنہری دور میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ، وفاق اور صوبوں کو لڑانے کی کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں ،استقبالیہ سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 12:11

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈسا ئنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم نوا ز شریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی جانب تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے با عث اگلے 15سالوں میں پاکستان ایک بڑی اقتصادی قوت بن کر سامنے آئے گا چین،ترکی ،کے بعد ملائشیا، روس سمیت دنیا کے 51ممالک پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کے لئے پاکستان سے رابطے میں ہیں سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد پر دنیا حیران ہے ترقی کے سنہری دور میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں وفاق اور صوبوں کو لڑانے کی کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں سی پیک کی وجہ سے آج ملک کے مختلف حصے جڑنا شروع ہو گئے ہیں پاکستان ترقی وخوشحالی ،امن وسلامتی اور معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے اس عظیم قومی منصوبے کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں نا کام ہو چکی جبکہ ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد بھی خاک میں مل گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فیروزوالہ کے نواحی علاقے خانپورمیںسابق ممبر ضلع کو نسل شیخوپورہ حاجی طارق محمود ڈوگر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، چیئر مین ضلع کونسل را نا احمد عتیق انور ، چودھری نواز بٹر، ملک نویدبگا ڈوگر، ملک ندیم محمود ، ملک نوید محمود چوہان رانا پرویز یوسف ، میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، بلدیاتی نمائندوں ، مقامی عہدیداروں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے استقبالیہ میں شرکت کی رانا تنویر حسین نے کہا کہ میرٹ ،ترقی وخوشحالی منزل کے حصول کا واحد ذریعہ ہیں قومی وحدت کے لئے فروعی اور با ہمی اختلافات بھلا کر سب اکٹھے ہو جائیں پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے دنیا کی کو ئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کرسکتی بھارت جبروتشدد اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی ہرگز دور نہیں رکھ سکتا کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لا ئے گی اور مقبوضہ وادی بھارت کا غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گی ہم بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ سے پوری طرح آگاہ ہیں بھارتی حکام زیادہ دیر تک دنیا کی آنکھ میں دھول نہیں جھونک سکتے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور لائن آف کنٹرول پر شرپسند عناصر کی موجودگی کا پراپیگنڈہ کا مقصد آزاد جموں کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے بھارت کے مذموم مقاصد اور ایجنڈے کوناکام بنا دینگے پاک مسلح افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کو ہمہ وقت تیار کھڑی ہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سابق صدر زرداری کی حکومت پر تنقید پر کہا کہ زرادری کو اپنی اور پیپلز پارٹی کی لو ٹ مار،کرپشن کی داستانیں نہیں بھولنی چا ہئیں چار سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا آج اسی کا نتیجہ وہاں کے عوام بھوک افلاس اور پانی کی عدم دستیابی سے مررہے ہیں سندھ میںصوبائی وزراء کے کرپشن کے میگا سکینڈل اور لو ٹ مار پیپلز پارٹی کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے لوٹ مار اور کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کرنا زرداری کا طرہ امتیاز ہے قوم چوری کی چوری کھاکر جوان ہو نیوالوںکوپاکستان کو مال غینمت سمجھ کر لوٹنے کا موقع نہیں دے گی پنجاب میں کلین سویپ کرنے کی بات کرنیوالوں کو آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔