راولپنڈی:دھاگے کی فیکٹری میں لگی آگ پر17 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 12:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر دھاگے کی فیکٹری میں ہفتے کی دوپہر ساڑھے 12 بجے لگی پر سترہ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ فیکٹری جل کرکوئلہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر دھاگے کے گودام میں لگی آگ کو بجھانے میں 10سے زائدفائر گاڑیوں نے حصہ لیا ۔آگ لگنے کی وجہ سے دھاگے کی فیکٹری مکمل طور پر جل گئی ۔ تاہم آگ سیکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جمع پونجی آگ کی نذرہونے پر مالک سرپکڑکربیٹھ گیا۔