پیپلزپارٹی دور حکومت میں 52ہزار امریکیوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف

2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری کئے گئے ، 13ہزارسی آئی اے ایجنٹس کو دیئے گئے

اتوار 26 مارچ 2017 12:10

پیپلزپارٹی دور حکومت میں 52ہزار امریکیوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اجازت سے صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پی پی دور حکومت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ویزا سے متعلق سوال پر سینیٹ میں پیش کردہ دستاویزات میں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی حکومت سے پہلے 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں ہوئے ۔ دستاویز کے مطابق سال 2008 سے 2011 کے دوران 52 ہزار 94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے جبکہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے ۔ 13 ہزار ویزے سی آئی اے ایجنٹس کو دئیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دئیے گئے بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی ۔