معمر امریکی شہری کو سالگرہ والے دن لاکھوں ڈالر کی لاٹری لگ گئی

94 سالہ ارِون مولنسکی نے 3 لاکھ ڈالر لاٹری کا ٹکٹ جیتا جو پاکستانی 3کروڑ روپے بنتے ہیں

اتوار 26 مارچ 2017 12:10

مشی گن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) امریکا میں عمررسیدہ شخص نے عین اپنی سالگرہ والے دن 3 لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی 3 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ارِون مولنسکی نامی امریکی شہری دوسری عالمی جنگ میں لڑچکے ہیں اور ان کی بہو نے ان کے لیے ایک کیش ورڈ ٹکٹ لا کر دیا تھا جس پر خطیر رقم نکلتی ہے اور قدرت کی مہربانی سے ان کی سالگرہ کے دن انہوں نے تین کروڑ روپے حاصل کرلیے۔ مولنسکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو سالگرہ پر فوری جیتنے والے ٹکٹ (اسکریچ کارڈ) دیتے ہیں جو ایک روایت کے طور پر قائم ہے۔ مولنسکی کی بہوکا خریدا ہوا ایسا ہی ایک کارڈ انہیں اب کروڑ پتی بناگیا ہے جو مشی گن اسٹیٹ لاٹری کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :