پی آئی ایکی جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات میں تبدیلی

اتوار 26 مارچ 2017 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) قومی فضائی کمپنی (پی آئی ای) نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے جو اتوار 26مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیاز احمد بھٹو نے سعودی گزٹ کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کراچی جانے والی پرواز علی الصبح کراچی پہنچے گی تاکہ ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اگلی پرواز پکڑ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کی پرواز کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو شام کو لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح اسلام آباد کی پرواز صبح پہنچنے سے پشاور ، سوات اور دیگر علاقوں کے مسافر باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ امتیاز احمد بھٹو نے کہاکہ پی آئی اے جدہ سے ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کے حوالے سے غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے معلومات پی آئی اے کے دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :